4 جولائی 2012 - 19:30

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے نو منتخب مصری ہم منصب ڈاکٹر محمد مُرسی کو صدر کا منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی ہے۔

ابنا: ایرانی صدر نے اپنے مصری ہم منصب کو ان کی کامیابی پر ٹیلیفون پر مبارکباد دی۔ احمدی نژاد نے مصری صدر کو تہران میں اگست کے آخر میں منعقد ہونے والی غیر جانب دار ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

دونوں رہ نماؤں کے درمیان یہ پہلا براہ راست ٹیلیفونک رابطہ ہے۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ایرانی صدر نے ڈاکٹر محمد مرسی کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی حکومت اور پوری ایرانی قوم کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایران اور مصر کے صدور کے درمیان یہ تیس سال کے بعد پہلا ٹیلیفونک رابطہ بھی ہے کیونکہ سنہ 1979ء میں ایران انقلاب کے بعد دونون ملکوں کے درمیان تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔ تعلقات میں اس وقت اور زیادہ کشیدگی آ گئی تھی جب سابق مصری صدر حسنی مبارک نے اسرائیل کے بارے میں سابقہ پالیسی تبدیل کرنے صہیونی ریاست کو تسلیم کیا اور اس کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ معاہدہ کر لیا تھا۔ بعض عرب ممالک کی طرح ایران نے بھی کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر حسنی مبارک پر کڑی تنقید کی تھی اور رہے سہے تعلقات بھی توڑ لیے تھے۔

مصر کی حکمراں جماعت اخوان المسلمون اور ایران کے درمیان علاقائی تنازعات کے بارے میں ہم آہنگی اور قربت خیال کی جاتی ہے۔

.......

/169